نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیلئے (ن) لیگ کا اجلاس کل ہوگا

9

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے(ن) لیگ کے آئین میں ترمیم کی جائے گی۔

فلک نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس یعقوب ناصر کی زیرصدارت کل ہوگا، اجلاس میں (ن) لیگ کی مجلس عاملہ نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لئے اپنے پارٹی آئین میں ترمیم کرے گی۔ اجلاس میں پارٹی آئین کی شق میں ترمیم کی جائے گی جس کے مطابق سزایافتہ یا نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا جس کے بعد نوازشریف کو دوبارہ پارٹی کاصدر منتخب کیاجائے گا۔

دوسری جانب 3 اکتوبر کو چوہدری جعفر اقبال کی زیرصدارت پارٹی الیکشن کمیشن میں صبح 7 سے 9 بجے تک کاغذات جمع ہونگے جس کے بعد ان کی اسکروٹنی ہوگی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا دوسرا اجلاس 3 اکتوبر 10 بجے صبح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) کے نئے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔