مسکراتی ہوئی نودریافت شدہ مکڑی اوبامہ کے نام سے منسوب

13

سابق امریکی صدر اوبامہ کو اقتدار کے بعد ایک نئے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور ماہرین نے ایک نودریافت شدہ مکڑی کو ان کے نام دیا ہے۔

اس کے علاوہ کریبی جزائر سے دریافت ہونے والی 15 نئی مکڑیوں کو سینیٹر برنی سینڈرز ، لیونارڈو ڈی کیپریو اور ماہرِ حیوانیات وفطرت سر ڈیوڈ ایٹنبورو کے نام ان مکڑیوں کو دیئے گئے ہیں جو اسمائلی یعنی مسکرانے والی مکڑیاں بھی کہلاتی ہیں۔ ان کے جسم پر اس طرح کے نقوش کڑھے ہوتےہیں کہ گویا وہ مسکرارہی ہیں اور ہر مکڑی کے بدن پر الگ طرح کا مسکراتا چہرہ ہے، رنگ جدا ہیں اور ڈیزائن بھی مختلف ہیں۔ اس کی تفصیلات لینیئن سوسائٹی کے زولوجیکل جرنل میں شائع ہوئی ہیں۔

پیلے رنگ کی مکڑی کو  Spintharus barackobamai کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مکڑی شمالی امریکہ سے برازیل تک پائی جاتی ہے۔ ٹیم کے مطابق صدر اوبامہ ترقی، بردباری اور شائستگی کی علامت ہیں اور وہ اس اعزاز کے مستحق بھی ہیں۔