پاناما میں کوئی الزام نہیں سابق وزیر اعظم کو نواز شریف ہونے کی وجہ سے نا اہل کیا گیا مریم نواز

17

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استفسار کے ساتھ ہی خود جواب دے دیا، مریم نواز والدہ کی تیمار داری کیلئے لندن میں ہیں نواز شریف نیب کے سامنے پیش ہوچکے ہیں، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم اور داماد محمد صفدر کو کل طلب کیا گیا ہے

لندن  (فلک نیوز) سابق وزیر اعظم کی دختر مریم نواز نے ایک بار پھر ن لیگی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر پاناما کیس میں کوئی الزام نہ تھا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے استفسار کیا کہ پاناما کیس میں ان کے والد نواز شریف پرکیا الزام تھا۔ پھر انہوں نے خود ہی اس کا جواب دیا کہ ان پر کوئی الزام نہ تھا۔ مریم نواز والدہ کلثوم نواز کی تیمار داری کے لیے لندن میں مقیم ہیں جبکہ نواز شریف اہلیہ کی تیسری سرجری کے بعد وطن واپس آکر نیب میں پیش ہوئے ۔ 28 ستمبر کو احتساب عدالت اسلام آبادکے حکم پر نیب لاہور کی ٹیم نے جاتی امرا میں اور نیب کی 6 رکنی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں سمن وصول کرائے ۔ نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری قمر زمان نے سمن وصول کیے ۔ نیب لاہور کی ٹیم نے شریف فیملی کو 2 اکتوبر کو احتساب عدالت میں حاضری کے لیے سمن دیئے ۔ نیب نے حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو طلب کیاہے ۔