نمل اسلام آباد میں مرکز اللغۃ العربیہ ودراسات الاسلامیہ کے تعاون سے کانفرنس کی تیاریاں جاری

10

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار سے) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) اسلام آباد میں مرکز اللغۃ العربیہ ودراسات الاسلامیہ (Center of Arabic & Islamic Studies)کے تعاون سے کانفرنس کی تیاریاں جاری

تفصیلات کے مطابق مرکز اللغۃ العربیہ ودراسات الاسلامیہ (Center of Arabic & Islamic Studies)کے تعاون سے نمل اسلام آباد میں دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جو اکتوبر 2017 کی 18 اور 19 تاریخ کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔

فلک نیوز سے بات کرتے ہوئے کانفرنس کے ممبرآرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ کانفرنس کا عنوان “اکیسویں صدی کے دوسرے نصف میں عربی نثر کی ن ” ہے۔اور اس دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے محققین اپنے مقالے عربی میں پیش کریں گے۔