گلیانہ- اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑ کا گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ(گلیانہ) کا دورہ۔

7

گلیانہ(ڈاکٹر انصر فاروق)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑ کا چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ(گلیانہ) کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑ نے چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ (گلیانہ) کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کے مسائل دریافت کئے اور انہوں نے انتظامیہ کوسختی سے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے ۔اور اس معاملے میں کوئی سْستی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ہسپتال کے دورہ کے موقعہ پر صحافی بھی ان کے ساتھ تھے۔