ختم نبوت انتہائی حساس معاملہ ہے ،اس کی حفاظت کیلئے ہرحد تک جائیں گے:سلطان فیاض الحسن

8
جھنگ: پریس ریلیز- پاکستان ملی تحریک کے مرکزی چیئرمین پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا ایشو مسلمانوں کیلئے انتہائی حساس اور نازک ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے ، غیرت مند مسلمان ختم نبوت پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے۔اسلامی عقائد اور پاکستان کے قوانین کی رو سے قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں ہم اس عقیدے اور قانون کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ایک خصوصی بیان میں پیر سلطان فیاض الحسن قادری کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے۔جس پر کبھی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں۔