فوج اور حکومت میں تفریق نہیں، بیان کسی کا دل دکھانے کیلئے نہیں دیا: احسن اقبال

9

احسن اقبال نے کہا کہ عوام میڈیا دیکھ کر نہیں بلکہ ہماری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ دے گی۔ دنیا پاکستان کو پرامید اور عزت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

نیویارک: (فلک نیوز) وزیر داخلہ احسن اقبال مسلم لیگ ن یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کے گھر پہنچ گئے۔ احسن اقبال سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی روحیل ڈار کے گھر موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت میں کوئی تفریق نہیں، آرمی چیف کے بیان نے صورتحال واضح کر دی ہے۔ میں نے بیان کسی کا دل دکھانے کیلئے نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا عوام میڈیا دیکھ کر نہیں بلکہ ہماری کارکردگی دیکھ کر فیصلہ دے گی۔ دنیا پاکستان کو پرامید اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ 2013 سے پہلے نیوز ویک نے ہمیں دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا تھا، آج دنیا بھر کا میڈیا پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتی معیثت قرار دیتا ہے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اکانومسٹ نے پاکستان کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی پانچویں معیثت قرار دیا ہے۔ دم توڑتی معیثت سے دنیا کی پانچویں ترقی کرتی معیثت کیلئے بہت محنت کی گئی۔ چار سال پہلے 20 گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب 20 گھنٹے آتی ہے۔