گلیانہ- حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے۔ راجہ محمد صابر

8

گلیانہ( ڈاکٹر انصر فاروق)حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عام آدمی کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔راجہ محمد صابر نمبر دار نصیرہ راہنما پی ٹی آئی اشیاء ضروریہ پر مزید ٹیکس عائد کر کے حکومت نے ایک اور منی بجٹ پیش کر دیا ۔ جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔ غریب آدمی کے استعمال کی اشیاء پہلے ہی اس کے پہنچ سے باہر ہین اور اب ان پر ٹیکس لا کر ان کو اور مہنگا کر دیا گیا ہے۔ حکومت کی غریب کش پالیساں کسی طور تھمنے کا نام ہی لے رہیں۔ حکمران اپنی جیبیں اور تجوریاں بھر رہے ہیں۔ اور تمام دولت ملک سے باہر بھیج رہے ہیں۔ اپنی عیاشیوں اور سیر و تفریخ کے اخراجات کا تما م بوجھ ملک کی غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ جب ک وڈیروں اور جاگیر داروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ غریب آدمی کے کھانے پینے کی اشیاء پر 10 قسم کے ٹیکس جبکہ امیر آدمی کی عیاشی کی چیزوں کو ٹیکس سے چھوٹ دے رکھی ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خاں اس ملک کا وزیر اعظم ہو گا۔ اور PTI کی حکومت عوام کو مہنگائی ۔ بیروز گاری اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلائے گی ۔ا ورعالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا وقار بحال کرے گی۔