بجٹ میں ’’تلور ڈپلومیسی‘‘ کے لیے بھی فنڈز مختص

21

حکومت نے آئندہ مال سال کے بجٹ میں تلور ڈپلومیسی کیلیے فنڈ ز مختص کر دیے ہیں جس سے اگلے سال کے دوران بھی عرب شہزادوں کیلیے تلور کا شکار کرنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے تلور پرندوں کی دیکھ بھال کیلیے انڈومنٹ فنڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بجٹ میں تلور کی دیکھ بھال کے لیے قائم فنڈ کیلیے رقم بھی تجویز کی گئی ہے، رواں مالی سال کے برعکس آئندہ مالی سال کیلیے انڈومنٹ فنڈ کیلیے صرف ایک ہزار روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں ابتدائی طور پر انڈومنٹ فنڈ کیلیے کم رقم مختص کی گئی ہے تاہم بعد میں حکومت کی جانب سے اس فنڈ میں فنڈز منتقل کر دیے جائیں گے۔