گلیانہ- اے سی اویس منظور تارڑ نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کھاریاں کا دورہ کیا۔ اورمسائل دریافت کئے ۔

5

گلیانہ(ڈاکٹرانصر فاروق) اے سی اویس منظور تارڑ نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کھاریاں کا دورہ کیا۔ انھوں نے کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کے مسائل دریافت کئے ۔ اور عوام کی شکایات سن کر ٹاؤٹ اور ایجنٹ مافیا کے خاتمہ کے لئے فوری اور سخت احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انچارج ریکارڈکمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کھاریاں راجہ طارق جاوید نے تمام مسائل اے اسی کھاریا ں کے سامنے پیش کئے ۔ پیش کردہ مسائل ۱۔ کل مواضعات جن کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے وہ کل کا 96% ہے۔ ۲۔ تحصیل بڑی ہے اس لحاظ سے عملہ کم ہے جس کی وجہ سے عوامکو پریشانی اُٹھانی پڑتی ہے۔۳۔ کل محلہ کی تعداد 12 ہ منظور شدہ ہے جبکہ اس وقت 7 ایس سی اور کام کر رہے ہیں۔ اگر باقی 5 بھی مہیا کردئیے جائیں۔ تو عوام کی خدمت احسن طریقہ سے ہو سکتی ہے۔ لہذا انتظامیہ سے عملہ مہیا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ مگر تا حال عملہ کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔۴۔ اراجی ریکارڈ سنٹر کی اپنی عمارت زیر تعمیر ہے جوکہ فروری 2018 ء میں مکمل ہوجائے گی۔ جس سے کام میں بہتری آئے گی۔ ۵۔ ان سب مشکلات کے باوجود کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر کھاریاں کا عملہ اپنی پوری قوت سے عوام الناس کی خدمات کے لئے کوشاں ہے۔