گلیانہ- میں وہ وعدہ ہی نہیں کرتا جو پورا نہ کرسکوں۔ چوہدری شبیراحمد کوٹلہ

8

گلیانہ(ڈاکٹر انصر فاروق)ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے ڈاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ وعدہ نہیں کرتا جو پورا نہ کرسکوں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہوں چوہدری شبیر احمد نے کہاکہ میں عوامی خدمت کی سیاست کا قائل ہوں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی خدمت اور تعمیروترقی میرا عزم ہے اور میں نے شرافت کی سیاست کو ہمیشہ فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے ملک بھر کی عوام میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں 2018کے الیکشن میں اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرے گے اور ملک مزید ترقی کرے گا ہم سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں حلقہ این اے 107اور پی پی 115میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل تک پہنچا دیئے ہیں اور اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس جاری ہے ہم چاروں بھائی عوامی خدمت کے لیے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ہمہ وقت حاضر ہوتے ہیں