پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع

7

پنجاب حکومت نے رینجرز کو صوبے بھر میں سرچ آپریشن اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے۔

فلک نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کے لیے پنجاب حکومت نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 2 ماہ کی توسیع کردی ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشت گردی کی پے در پے وارداتوں کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے گزشتہ برس رینجرز کو خصوصی اختیارات تفویض کئے تھے اور پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہونی تھی۔