انشاء اللہ ضلع گجرات کو پاکستان کا مثالی ضلع بنا کردم لوں گا. چودھری محمد علی تنویر

7

گلیانہ(ڈاکٹر انصر فاروق)ایم ایل اے سماہنی آزادکشمیرچودھری علی شان سونی (کڑیالہ)کی ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ آمد۔ ڈیرہ پرضلعی چےئرمین چودھری محمد علی تنویرسے خصوصی ملاقات کی ۔دونوں شخصیات کی خوشگوار موڈ میں ملاقات ہوئی ۔ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس دوران ضلعی چےئرمین چودھری محمد علی تنویر کوٹلہ نے حلقہ سے آئے معززین سے ملاقاتیں اور سائلین کے مسائل بھی سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی ۔
اس موقع پر مقامی صحافیوں سے خصوصی نشست میں ضلعی چےئرمین چودھری محمد علی تنویرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گجرات کی بہترین تعمیر وترقی صاف ستھراماحول فراہم کرنا اور میرٹ پالیسی کو لاگو کرنا میری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں ضلع گجرات بھر میں جاری منصوبوں کی ذاتی طور پر خود نگرانی کروں گا کرپشن اور غیر معیاری کام کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انشاء اللہ ضلع گجرات کو پاکستان کا مثالی ضلع بنا کر دم لوں گا اس سلسلہ میں میری تمام محکمہ جات سے میٹنگ بھی جاری ہے اور ضلع گجرات کے مسائل تمام محکمہ جات میں بلا امتیاز میرٹ پر حل ہوسکے چوہدری محمد علی تنویر نے کہا کہ ہم سالار قافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں ضلع کی عوامی خدمت کا مشن جاری وساری رکھا ہوا ہے ہم عوامی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں ۔