ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار

7

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں درست ثابت ہوئی ہیں۔ عامر لیاقت نے تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ عامر لیاقت کل پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ عامر لیاقت کی جانب سے گزشتہ روز خود اعلان کیا گیا تھا کہ وہ سیاست میں واپس آ رہے ہیں۔ جبکہ گزشتہ روز نبیل گبول نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  پر پیغام کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ عامر لیاقت  25 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔