سینئرزسے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں:یمنیٰ زیدی

7

لمیہ اور طربیہ کردار وں میں پرفارمنس کرکے ورسٹائل فنکارہ بننے کی کوشش کی

کراچی (سٹاف رپورٹر)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ایم ڈی پروڈکشن نے ہمیشہ معاشرے کے حساس موضوعات کو ڈراموں کے ذریعے اُجاگر کیا ، میری شناخت بنانے میں ایسے ہی ڈراموں نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرامہ سیریل ڈر سی جاتی ہے صلہ کے سیٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا المیہ اور طربیہ کردار وں میں پرفارمنس کرکے ورسٹائل فنکارہ بننے کی کوشش کی ہے اپنے سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔ اس موقع پر اداکارنورالحسن نے کہا ڈرامہ سیریل میں خواتین فنکاروں کی پرفارمنس ناظرین کو متاثر کریگی، سینئر اداکارہ سکینہ سموں نے کہا اب زمانہ بہت ترقی کرچکا ہے مقابلے کا دور ہے ڈراموں کیلئے موضوعات کا انتخاب کسی چیلنج سے کم نہیں ۔کرن حق نے کہا خواتین جن مسائل کا شکا ر ہیں اس سیریل میں عمدگی سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ڈرامہ رائٹر بی گل نے کہا سیریل کی کہانی معاشرے میں جنسی اور ذہنی ہراسمنٹ کا احاطہ کرتی ہے ۔ سیریل کے قابل ذکر فنکاروں میں نعمان اعجاز ، ثمن انصاری، آمنہ ملک، مزنہ عارف ، سلیم شیخ، ہمایوں گل اور دیگر شامل ہیں جبکہ ہدایتکار کاشف نثار ہیں ۔