معاشرے کو جرم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اورشہریوں کا تعاون بہترین نتائج دے سکتا ہے: آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز

11

معاشرے کو جرم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اورشہریوں کا تعاون بہترین نتائج دے سکتا ہے: آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز
گجرات(فلک نیوز)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز نے کہا ہے کہ معاشرے کو جرم سے پاک کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ شہریوں کا تعاون بہترین نتائج فراہم کر سکتا ہے۔ سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی گجرات چیئرمین الحاج امجد فاروق کی قیادت میں آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سی پی ایل سی گجرات نے تین سالوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اوردوسرے اضلاع میں قائم سی پی ایل سی تنظیموں کیلئے روشن مثال قائم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات سی پی ایل سی ہسپتال کے قیام کا منصوبہ انتہائی قابل تعریف اور مستحسن اقدام ہے انہوں نے بہت جلد گجرات کا دورہ کر کے ہسپتال کے قیام میں رکاوٹ بننے والے عوامل کودور کرنے کی کوشش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ سی پی ایل سی گجرات کے وفد میں وائس چیئرمین چوہدری افتخار احمد معروف،فنانس سیکرٹری حافظ محمد ایوب صراف،سیکرٹری اطلاعات لیاقت علی قادری، ایگزیکٹو ممبر الحاج صادق بٹ، تھانہ صدر کھاریاں کے کنوینئر میاں غالب حسین اور ریاض احمد وڑائچ شامل تھے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی ایل سی گجرات کے وفد کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی