بانی سمیت متحدہ کی اعلیٰ قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز

2

متحدہ بانی سمیت اعلیٰ قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز، غیرقانونی ٹرانزیکشنز میں ارشد ووہرہ اور بابر غوری ملوث، ایف آئی اے نے متعلقہ بینکوں، ایف بی آر سے رجوع کر لیا۔

کراچی: (فلک نیوز) ایم کیو ایم میں کون کون منی لانڈرنگ کرتا رہا؟ متحدہ بانی سمیت اعلیٰ قیادت کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق، منی لانڈرنگ کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو استعمال کیا گیا، غیرقانونی ٹرانزیکشنز میں ارشد ووہرہ اور بابر غوری ملوث ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، معاملے میں خواجہ سہیل، خواجہ ریحان اور سینیٹر احمد علی بھی ملوث ہیں۔ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں متعلقہ بینکوں، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔ برطانیہ اور عرب امارات سے بھی اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے ذریعے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔