کمپنیز سکینڈل: پنجاب حکومت کا 10 کمپنیاں بند کرنیکا اعلان

2

56 کمپنیوں میں اسی ارب روپے کی بے ضابطگیاں، پنجاب حکومت وضاحتیں دینے لگی، رانا ثناء اللہ نے صاف پانی منصوبے میں کرپشن کا اعتراف کر لیا، ساتھ ہی آڈیٹر جنرل پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔

لاہور: (فلک نیوز) پنجاب کمپنیز سکینڈل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومت نے 10 کمپنیاں بند کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کہتی ہیں 63 کمپنیاں بنائیں جن میں سے 53 کمپنیاں باقی رہ گئی ہیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو آڈٹ کا کہہ دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل نے صرف سترہ کمپنیوں کے آڈٹ کئے، نیب نے کاپی مانگی تو بھیج دیں گے۔