پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

6

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جار ی کر دیے، 50 ہزار سووینئر شیٹ جبکہ 3لاکھ ٹکٹوں کا اجراءکیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز امیر زمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے حوالے سے 50 روپے اور 10،10 روپے والے ٹکٹ جاری کیے گئے۔اس حوالے سے 50ہزار سووینئر شیٹ اور 3 لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر آج سے دستیاب ہوں گے۔

سووینئر کی فی کس قیمت 50 روپے ہو گی جبکہ گرین شرٹس کی چیمپئنز ٹیم کی تصاویر والے 10، 10 روپے کے تین ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ہیں جن کی قیمت 30 روپے ہے۔