پاناما لیکس؛ آئی سی آئی جے کا مزید انکشافات کا اعلان

7

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیشن جرنلزم (آئی سی آئی جے) نے پاناما لیکس کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آئی سی آئی جے نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا آپ ہمارے نئے پروجیکٹ کے لئے تیار ہیں۔ تو ہمارے نئے انکشافات سے باخبر رہنے کے لئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس ہی کی وجہ سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جب کہ وہ اور ان کا خاندان اب بھی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہاہے۔