خیبرپختون خواہ کا وہ گاوں جسے ’چھوٹا لندن‘ کہا جاتاہے

8

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایک لندن پاکستان میں بھی ہے۔ اسے چھوٹا لندن کہتے ہیں۔ یہ ہمارے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا ایک چھوٹا سا گاﺅں صالح خانہ ہے، اس گاﺅں کے اکثر لوگوں کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے اس لیے یہ چھوٹا لندن کے نام سے بھی مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس گاﺅں کے ایک رہائشی انور محمود خٹک کا کہنا تھا کہ ”اس گاﺅں کی 90فیصد آبادی ملک سے باہر برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، ناروے اور آسٹریلیا جیسے ملکوں میں مقیم ہے اور ان کے پاس وہاں کی شہریت بھی ہے۔ ہمارے گاﺅں میں لگ بھگ ہر بینک کی برانچ موجود ہے۔ یہاں 12بینکوں کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں کی شاخیں اور منی ایکس چینجز بھی موجود ہیں۔