کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے تجاوز

6

پیکنگ،پراسیسنگ کانظام بہتر ہوتوبرآمدات100کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں،ماہرین

لاہور(فلک نیوز )پاکستان میں کھجور کی سالانہ پیداوارساڑھے 6لاکھ ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے ، سالانہ 25 کروڑ ڈالرکی کھجور برآمد کی جا رہی ہے ، پاکستان 36ممالک کو کھجور برآمد کرتاہے ، 4لاکھ ٹن سے زائد کھجور صرف پاکستان کے اندر ہی فروخت کی جاتی ہے ، ہارویسٹ ٹریڈنگ ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایاکہ کھجور کی برآمد کے سلسلہ میں فی الوقت مناسب سہولیات نہ ہونے سے عالمی معیار کا مقابلہ کرنا مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں۔ زرعی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والی کھجور اپنے بہترین معیار ، ذائقے ، لذت کے اعتبار سے دنیا کی اعلیٰ اقسام کی کھجور میں شمار ہوتی ہے ،اگر کھجور کی پیکنگ ، پالشنگ ، پراسیسنگ کے نظام کو بہتر بنا لیا جائے تو کم ازکم 100کروڑ ڈالر کی کھجور برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کا حصول یقینی بنایا جا سکتاہے۔