موت کی افواہ پر شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ

3

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے طیارہ حادثے میں اپنی موت کی افوا پھیلانے والوں کو دلچسپ جواب دیا ہے۔ 

شاہ رخ خان آنند لال رائے کی  فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اورچند روز قبل  فلم سٹی میں شوٹنگ کے دوران ایک  حادثہ پیش آیا جس میں سیٹ کا کچھ حصہ زمین پر آگرا، کنگ خان خوش قسمتی سے اس حادثے میں بال بال بچ گئے تاہم ٹیم کے  2  ارکان اس میں  زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یورپین ویب سائٹ نے اسی دوران شاہ رخ خان کے موت کی خبر چلادی جس میں کہا گیا کہ پیرس میں  طیارہ حادثے میں میں کنگ خان ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے، اور یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جب کہ کئی بھارتی ویب سائٹ نے بھی تصدیق کیے بغیر یہ خبر شائع کی۔

شاہ رخ خان نے  ٹوئٹر پر حادثے سے متعلق ایک دلچسپ ٹوئٹ کے ساتھ اپنی  تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بالوں پر ہاتھ پھیر کر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں، ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ طیارہ تباہ ہونے اورفلم کے سیٹ پر خطرناک حادثے کے باوجود وہ بچ گئے۔

واضح رہے آنند رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردا ادا کررہی ہیں۔