فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرناجاری۔حکومت کی جانب سےکریک ڈاﺅن کاخطرہ

9

اسلام آباد (فلک نیوز) اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان کا دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے۔
حکومت کی جانب سے آخری وارننگ اور کریک ڈاﺅن کے پیش نظر شرکاء بھی چوکس اور محتاط ہیں۔ قائدین نے کہا کہ جب تک وفاقی وزیر زاہد حامد کو بر طرف نہیں کیا جاتا وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حکومت نے تشدد کی راہ اپنائی تو حالات کی ذمہ دار وہ خود ہو گی۔
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ دھرنے کے مقام سے ایک کلومیٹر دور ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔