اسلام آباد میں دھرنے کے قائدین کو تحریری وارننگ جاری

4

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری انتباہی مراسلے میں کہا گیا ہے ہائیکورٹ کے واضع احکامات کے بعد فیض آباد انٹر چینج خالی کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کیلئے پریڈ گراؤنڈ مختص ہے۔ دھرنا نہ صرف قوانین، عدالتی حکم اور پبلک آرڈر کی خلاف ورزی ہے بلکہ فیض آباد انٹر چینج خالی نہ کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں۔

خط میں واضح کہا گیا ہے کہ فوری طور پر فیض آباد خالی نہ کیا گیا تو قانون حرکت میں آسکتا ہے۔