کراچی میں بھی تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کارکنوں کا دھرنا جاری

12

کراچی ( فلک نیوز ) کراچی میں تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکنوں کا نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے ۔ دھرنے کے شرکا نے رات کھلے آسمان تلے گزاری ج۔ شرکا کا کہنا ہے کہ تحفظ ختم نبوتؐ حلف نامے میں چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو عہدوں سے ہٹائے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے کارکنوں نے رات نمائش چورنگی پربسرکی ۔ رات ڈھلی اور دن نکلا،لیکن احتجاج ختم نہیں ہوا۔ شرکا نے کہا کہ وہ فیض آباد دھرنےسے اظہاریکجہتی کےلئے احتجاج کررہےہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فیض آباد دھرنے کے شرکا کےمطالبات منظورکئے جائیں اور وزیرقانون زاہد حامد کو عہدے سے ہٹایاجائے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت فیض آباد دھرنے پر طاقت کےاستعمال سے باز رہے۔ اگرایسا کیاگیاتو ملک بھر میں دھرنےہونگے۔
دھرنے کے شرکا کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔