پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کی تیاریاں

4

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ جلد ریاض میں شروع کی جائیں گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مفلحہ بن سالم القطیبی کا کہنا تھاکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ جبکہ دونوں برادرممالک کے درمیان دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔