ناروے۔ بزم نقشبند اوسلوکی جانب سے علامہ محمد رمضان سیالوی کے اعزاز میں عشائیہ

5

اوسلو(عقیل قادر)بزم نقشبند اوسلو نے جامع مسجد داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے امام و خطیب علامہ محمد رمضان سیالوی کے اعزاز میں خوبصورت عشائیے کا اہتمام کیا جس میں بزم نقبشند اوسلو کے تمام مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ بزم نقشبند اوسلو کے امام و خطیب علامہ نصیر احمد نوری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ علامہ نصیر احمد نوری نے بزم نقشبند کا مختصر تعارف پیش کیا جبکہ شکریہ کے کلمات صدر بزم نقشبند حاجی محمد شریف گوندل نے ادا کیے۔ علامہ محمد رمضان سیالوی نے بزم نقشبند کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مساجد کو آباد کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مساجد کی انتظامیہ کے ممبران کے کردار میں سیرت الرسول ﷺ کی جھلک نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سیر ت الرسول ﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں ہم اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دیگر مہمانوں میں مفتی محمد طاہر عزیز امام و خطیب سوندرے نورشترند مسلم سنٹر، مرکزی رہنما زبیر معصوم، ممتاز بزنس مین چوہدری محمد اشرف ، بزم نقشبند کے مرکزی رہنما محمد گوندل اور دیگرشامل ہیں۔