دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں لہذا تعلیمی بجٹ میں دینی مدارس کیلئے بھی کوٹہ مختص کیا جائے : ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی

7

نیوز رپورٹر (فلک نیوز) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستا ن کے ضلع اسلام کے کوارڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفرا قبال جلالی نے حالیہ بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں لہذا فروغ علم کیلئے تعلیمی بجٹ میں دینی مدارس کیلئے بھی کوٹہ مختص کیاجائے کیونکہ دینی مدارس اسلام کے مراکز ہیں جہاں تعلیم قرآ ن وسنت کو عام کیاجاتاہے ۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ دینی مدارس میں کروڑوں طلباء دینی وعصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں اوردینی مدارس اصلاح معاشرہ میں اہم کردار اداکر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ دینی مدارس دنیا کی سب سے بڑی این جی اوز ہیں جس میں امیروں کے ساتھ غریبوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرکے پاکستا ن کے روشن مستقبل میں اہم کردار رہے ہیں ۔حکومت پاکستان کوچاہیے کہ دور حاضر کے مطابق دینی مدارس میں اصلاحات کیلئے بجٹ ضرور مختص کیاجائے ۔