اسلام آباد دھرنا: پیمرا کا تمام نیوز چینلز کی نشریات بند کرنے کا حکم

3

میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ہدایات جاری کی گئیں: پیمرا

اسلام آباد: (فلک نیوز) اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر پیمرا نے تمام نیوز چینل کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔  پیمرا کے مطابق میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے، اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر ہدایات جاری کی گئیں۔ پیمرا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز براہ راست نہ دکھائی جائیں۔ پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔ کراچی، پشاورسمیت ملک بھر میں تمام چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں۔ شہری ہر طرح کی تازہ ترین معلومات سے محروم ہو گئے۔ بہاولنگر، اوچ شریف، سرگودھا، شیخوپورہ، ڈسکہ، ننکانہ، شیر گڑھ ااور گردونواح میں نشریات بند ہیں۔ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کیبل آپریٹرز نے تمام نیوز چینل کی نشریات بند کر دیں۔ اسی طرح پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی دنیا نیوز کی نشریات بند کر دی گئیں۔ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور اطراف کے علاقوں میں دنیا نیوز اور دیگر چینلز کی نشریات بند ہیں۔