دھرنا آپریشن کیخلاف ن لیگ کے ایم پی اے غلام نظام الدین نے استعفیٰ دے دیا

8

سرگودھا (فلک نیوز) دھرنا مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال حکومتی پارٹی کے رہنما اپنی ہی پارٹی کے خلاف کھل کر سامنے آ گئے ۔ مختلف شہروں میں نہ صرف رہنماؤں نے دھرنے میں شرکت کی بلکہ اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

جھنگ میں ایم این اے شیخ محمد اکرم اور ایم پی اے مولانا مسرور نواز احتجاجی مظاہرین کے ساتھ شامل ہوئے جبکہ شیخ محمد اکرم نے حکومتی لائحہ عمل  اور حکمت عملی کو ہی شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈلا ۔

دوسری طرف سرگودھا میں خواجہ حمید الدین سیالوی نے بھی مظاہرین پر سکیورٹی اہلکاروں کے دھاوے اور طاقت کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا اور خود گرفتاری دینے تھانے پہنچے تو حکومتی ایم پی اے غلام نظام الدین سیالوی نے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کر دیا۔

جیسے جیسے دھرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی آتی جا رہی ہے ویسے ویسے حکومتی رہنماؤں کی طرف سے بھی اپنی ہی حکومت کو ناکام حکمت عملی اپنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے باعث حکومت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔