پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے دو روز کیلئے بند

3

صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام کی حفاظت کیلئے کیا گیا :رانا مشہود احمد

لاہور (فلک نیوز ) فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے خلاف احتجاج کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کا بند کرنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔