اپنے لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کر سکتے، آرمی چیف

5

پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آرمی بلانا آخری آپشن ہونا چاہیے اور صورتحال کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے جبکہ ٹی وی چینلجز کی نشریات پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔

اسلام آباد: (فلک نیوز) وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جوید باجوہہ کی ملاقات ہوئی جس میں فیض آباد دھرنے کی صورتحال پر اہم گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے اسلام آباد میں فوج تعینات نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے لوگوں کے خلاف طاقت استعمال نہیں کر سکتے۔ عوام کے خلاف فوج کا استعمال مناسب نہیں ہے۔ پاکستان کے لوگ آرمی سے محبت اور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آرمی کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہو گا تاہم فوج کی تعیناتی آخری آپشن ہونا چاہیے۔ بدامنی اور انتشار سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلجز کی نشریات پر پابندی ختم ہونی چاہیے۔