ڈنگہ: پی پی 113 کے ایم پی اے میاں طارق محمود نےخطیب مرکزی جامع مسجد عیدگاہ مولانا محمدطاہررضا کو استعفی پیش کردیا

84

ڈنگہ: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر نکالے گئے جلوس میں پی پی 113 کے ایم پی اے میاں طارق محمود نے مرکزی جامع مسجد عید گاہ ڈنگہ کے خطیب مولانا محمدطاہررضا کے سامنے اسمبلی رکنیت سے استعفی پیش کردیا۔

فلک نیوز کو دستیاب معلومات کے مطابق رانا ثناء اللہ کے قادیانیوں کی حمایت میں دیے گئے بیانات، اہل سنت کے خلاف کروائے گئے اقدامات وغیرہ کا معاملہ سنگین رخ اختیار کرگیا۔ اس معاملہ میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین خواجہ حمید الدین سیالوی حفظہ اللہ تعالیٰ کو کئی ایم این اے اور ایم پی اے اپنا استعفیٰ پیش کرچکے ہیں۔ اور اس سلسلے میں تازہ ترین استعفیٰ ڈنگہ سے ایم پی اے میاں طارق محمود کا ہے جنہوں نے خطیب شہر مولانا محمد طاہررضا نقشبندی سے پہلے فون پر اور پھر مرکزی میلاد جلوس میں لوگوں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں میرا استعفیٰ مولانا محمد طاہررضا صاحب کے پاس موجود ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیال شریف سے میاں طارق محمود کو بذریعہ فون رابطہ کیا گیا جس پر میاں طارق محمود نے اپنے فیصلے اور اعلان کا اعادہ کیا۔