قوم کیلئے خوشخبری! آج رات سے 5 ہزار 297 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی

11

آج رات 12 بجے ڈیڑھ کروڑ صارفین زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائیں گے۔ وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ جہاں چوری 10 فیصد سے کم ہو گی، وہاں زیرو لوڈشیڈنگ ہو گی۔

اسلام آباد: (فلک نیوز) قوم کیلئے ایک بڑی خوشخبری ہے کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پا کر لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی کر دی گئی ہے۔ آج رات 12 بجے ڈیڑھ کروڑ صارفین زیرو لوڈشیڈنگ پر چلے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان وزیرِ توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ قوم کے اندھیرے ختم کرنے کے حوالے سے نواز شریف کا وعدہ مسلم لیگ (ن) اور وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کی حکومت نے پورا کر دیا ہے۔ آج پاکستان میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں 2700 میگاواٹ زائد بجلی دستیاب ہے۔ دیہات اور شہری علاقوں میں بجلی کا فرق ختم کیا جا رہا ہے۔ ایک کروڑ پچاس لاکھ میٹر رات بارہ بجے کے بعد زیرو لوڈشیڈنگ پر ہوں گے۔ رات بارہ بجے کے بعد 8600 میں سے 5297 فیڈرز پر زیرو لوڈشیڈنگ ہو گی۔