ڈنگہ: جامع مسجد عیدگاہ ڈنگہ میں 8 دسمبر بروز جمعۃ کو ہونے والی منفرد محفل درود پاک کی تیاریاں جاری

16

ڈنگہ: جامع مسجد عیدگاہ ڈنگہ میں 8 دسمبر بروز جمعۃ کو ہونے والی منفرد محفل درود پاک کی تیاریاں جاری

حضور ﷺ کی ذات پاک پر درود وسلام بھیجنا حکم ربی پر عمل کرنا ہے اور ہر مسلمان کے لیے یہ سعادت کی بات ہے کہ وہ ایسی محافل میں شرکت کرے جہاں حضور ﷺ کی ذات بابرکات کی محبت کی بات کی جائے، اور جہاں درود و سلام پڑھا جائے۔ ڈنگہ اور قرب و جوار کے مسلمانوں کے لیے ایک ایسا ہی شاندار موقع میسر آرہا ہے جب مرکزی جامع مسجد عیدگاہ میں ممکنہ طور پر ہزاروں عشاقان رسول ﷺ بآواز بلند ایک طرز اور ایک لہجے کے ساتھ درود و سلام پڑھیں گے۔

اس حوالے سے جامع مسجد عیدگاہ ڈنگہ میں تیاریاں جاری ہیں، فلک نیوز کو اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق عیدگاہ کے خطیب مولانا محمد طاہررضا کی ہدایت پر قریبی علاقوں میں دعوت کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس بابرکت محفل میں ہزاروں افراد کی آمد کی قوی امید ہے۔