امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنا عالم اسلام کے خلاف واضح اعلان جنگ ہے ، رفاقت حقانی

12

اٹک(فلک نیوز )ڈویژنل جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی ومہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ نے امریکی صدر کے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان عالم اسلام کے خلاف واضح اظہار نفرت اور اعلان جنگ ہے ، اس امریکی سیاہ اقدام سے نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کا امن تبا ہ ہوجائے گا ،امریکہ اپنا فیصلہ واپس لے ، عالمی برادری اور اقوام متحدہ امریکہ کے اس امن دشمن فیصلے کا فوری نوٹس لے ، بیت المقدس میں اسرائیل کو دارلحکومت بنانے کا کوئی اخلاقی یا قانونی جواز نہیں ہے ، او آئی سی اور 34ملکی عسکری اتحاد اپنا کردار ادا کرے۔