شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے دو اہلکار شہید

22

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے افسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے۔ پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔ ادھر سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اور وہ گلگت کے گاؤں ڈینیور کے رہائشی تھے۔ وہ تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔