اسحاق ڈار نے معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا، رسوائی کے بجائے میڈل ملنا چاہیے

4

اسلام آباد: (فلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک مزید دھرنوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، دھرنے آئندہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے دورانیئے میں سپریم کورٹ کے حکم پر بھی اضافہ ہوا تو اس سے انتخابات کی ساکھ متاثر ہوگی، اپوزیشن کو خون لگا ہوا ہے اور وہ گالم گلوچ کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ و منصوبہ بندی نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کے خلاف نیلے پیلے لوگ کسی نظریئے کے بغیر اکٹھے ہو رہے ہیں۔ فاٹا اصلاحات بل کے حوالے سے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر تمام سب سے مشاورت میں وقت لگ رہا ہے، روپے کی قدر میں کمی سے برآمدکنندگان کو فائدہ ہوگا، اسحاق ڈار بے عزتی نہیں میڈل کے مستحق ہیں۔