پریانکا چوپڑا کی ایک منٹ میں ایک کروڑ کی کمائی

58

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایوارڈ شو میں  ڈانس پرفارمنس کے دوران چند منٹوں میں کروڑوں کمائیں گی۔

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ستارے اس وقت عروج پر ہیں اور بالی ووڈ کا ہر فلمساز اور پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنے کاخواہشمند ہےجس کے لیے وہ اداکارہ کو بڑے سے بڑامعاوضہ دینے کے لیے بھی تیار ہے  جس کی مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ایوارڈ ’دی زی سینے ایوارڈز2018‘کی تقریب میں رنویر سنگھ، شاہد کپور، کترینہ کیف سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرنینڈس اور بھومی پنڈیکر اپنی پرفامنس دیں گے۔ جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا  بھی ایوارڈشو میں اپنے مقبول گیتوں پر ڈانس پرفارمنس دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے اس کا یہ مطلب ہے کہ بالی ووڈ کی ’دیسی گرل‘ایک منٹ میں ایک کروڑ روپے کمائیں گی۔

پریانکا چوپڑا اس وقت شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور اپنے ہالی  ووڈ پروجیکٹ کے لیے اکثرملک سے باہر رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کافی عرصے سے کسی ایوارڈ شو میں پرفارم نہیں کررہیں لیکن اب ان کے چاہنے والے زی سینے ایوارڈ میں انہیں براہ راست پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ جب کہ ایوارڈ شو میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے مقبول گیت ’سواگ سے سواگت‘اور’کالا چشمہ‘پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔