تحریک لبیک کی داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک امریکہ مخالف ریلی

9

لاہور ( فلک نیوز ) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی ۔ علامہ خادم رضوی نے کہا کہ امریکا  نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔  امت مسلمہ یک زبان ہوکرامریکی صدر کے فیصلے کی مخالفت کرے۔

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ کا احتجاجی ریلی داتا دربار سے شروع ہوئی ۔ کارکنان مارچ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے جہاں علامہ خادم رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ  بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے ۔امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی ہے ۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے بھی امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ امریکہ پر واضح کر دیں کہ اسکا فیصلہ مسلمانوں کو کسی صورت قبول نہیں ہیں ۔

ریلی کے اختتام پر امریکہ کے خلاف قراردادیں پیش کی گئیں اوراس عزم کااعادہ کیا گیا کہ مسلمان کسی صورت میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دیں گے۔