پاکستان ملی تحریک برطانیہ ختم نبوتؐ کے خلاف تمام سازشوں کو پیر سلطان فیاض الحسن کی قیادت میں نا کام بنا دے گی۔ فرخ سلطانی

28

برطانیہ(فلک نیوز)پاکستان ملی تحریک برطانیہ ختم نبوتؐ کے خلاف تمام سازشوں کو پیر سلطان فیاض الحسن کی قیادت میں نا کام بنا دے گی۔ پاکستان ملی تحریک کی خوش قسمتی ہے کہ جسکی چئیرمین شپ دنیا عالم اسلام کے بہت مشہور کامِل ولی پیر سخی سلطان باھوؒ کے زیب سجادہ عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری صاحب کے ہاتھ میں ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس عارف طفیل ایڈوکیٹ صدر لندن، حاجی منیرعاصم صدر برمنگھم، پیر رضا شاہ نائب صدر،فرخ سلطانی جنرل سیکرٹری لندن میں کہا کہ پوری دنیا میں دین اسلام پھیلانے، غریبوں کی مدد کرنے، بڑی تعداد میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز کے زریعے غریبوں کے سر پر ہاتھ رکھنے کا شرف بھی ان ہی کو حاصل ہے۔ پاکستان اورکشمیر میں زلزلہ آنے پر دن رات حضرت سلطان باھوؒ ٹرسٹ، اسلامک ھیلپنگ کے زریعے دل کھول کر غریب اورمستحقین کی مدد کی۔ اور ان کو صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ اب جبکہ ختم نبوتؐ کو دشمنانِ اسلام سے خواہ ہونے کی صورت میں میدان میں پوری قوت کے ساتھ اُترے ہیں۔پورے برطانیہ، یورپ، پاکستان ا ور پوری دنیا میں پیر صاحب کے مریدین اور تنظیم کے لاکھوں افراد پیر صاحب کی قیادت میں ختم نبوت پر پیراہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ ہم دنیا کی ہر بات پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں مگر ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ ہر گز نا چھیڑا جائے۔ عارف مغل کی قیادت میں لندن کی تنظیم متحد ہے۔پوری طرح توانائی کے ساتھ میداں عمل میں تمام لوگوں سے گزارش ہے آئیے ہماری صف میں شامل ہو کر نبی اکرمﷺ کے ساتھ اپنی عقیدت، محبت اور وفاداری کا ثبوت پیش کریں۔