برطانوی انتخابات ، لیبر پارٹی کو برتری حاصل

13

لندن (فلک نیوز ) برطانوی عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ لیبر پارٹی نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کنزرویٹو کو بھی 5 سیٹیں مل گئی ہیں ۔ ایگزٹ پولز نے کنزریٹو پارٹی کی برتری کی پیش گوئی کر دی ۔ ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد پاؤنڈ کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے ، خراب موسم بھی ٹرن آؤٹ پر اثر انداز رہا ۔ الیکشن کی کوریج میں دنیا نیوز سب سے آگے ہے ، یوکے الیکشن سے جڑی ہر خبر سب سے پہلے دنیا نیوز پر پیش کی جا رہی ہے ۔ برطانوی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو 314 نشستیں ملنے کا امکان ہے ، لیبر پارٹی 266 نشستیں حاصل کر سکتی ہے ۔ سکاٹش نیشنل پارٹی کو 34 سیٹیں ملنے کی توقع ہے ، ایوان زیریں میں اکثریت کے لیے 326 نشستیں درکار ہیں ۔ ایگزٹ پول کے مطابق انتخابات میں اکثریت ممکن ہے مگر یقینی نہیں ، جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت بھی گرگئی ہے ۔ پائونڈ کی قیمت ڈالر کے مقابلے 1.12 فیصد کم ہوگئی ہے ، ووٹوں کی گنتی کے عمل کو 3 مراحل میں تقسیم کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ دوسرے مرحلے میں پول ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔ تیسرے مرحلے میں ووٹوں کی تعداد ، ٹرن اوور ، کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوگا ۔