گوجرانوالہ ،ختم نبوت کانفرنس میں صدر ن لیگ علما مشائخ ونگ کا عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان

229

گوجرانوالہ (فلک نیوز)گوجرانوالہ میں ختم نبوت کانفرنس میں صدر ن لیگ علمامشائخ ونگ محمود ارشد قمر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ گراﺅنڈ میں پیر حمید الدین سیالوی کی زیرصدارت ختم نبوت کانفرنس جاری ہے جس میں مذہبی قائدین خطاب کر رہے ہیںاورصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جارہا ہے،کانفرنس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں، کانفرنس کے دوران صدر ن لیگ علما مشائخ ونگ محمود ارشد قمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔