اسلام آباد انتظامیہ کا طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پرغور

164

ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ  وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔

فلک نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے طاہر القادری کے خلاف تمام مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے طاہر القادری کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، خصوصی عدالت نے طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کررکھاہے جب کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تاحال ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ  وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔