شمالی وزیرستان میں دھماکا، 3 ایف سی اہلکار شہید

13

تحصیل غلام خان میں ہونے والے  باررودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے داورگھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والا دھماکا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں نائیک عنايت اللہ خٹک، محسن علی طوری اورسپاہی صفت اللہ  موقع پر ہی شہید ہوگئے دھماکے کے وقت ایف سی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کی سرچ پرتھی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔