نبی کریم کی ذات وجہ تخلیق کائنات ہے انکی تعلیمات کو اپنایا جائے، رفاقت حقانی

16

ہمارے زوال کا سبب اسلامی تعلیمات سے منہ پھیر کر اسلام کے منافی اقدامات سے لو لگانا ہے ،میلاد النبی کے اجتماعات میں خطاب

اٹک (فلک نیوز ) نبی کریم ﷺ کی ذات مقدسہ وجہ تخلیق کائنات ہے ، آپ کی سنتوں کو اپنانے والے کو حضور روز قیامت بھی شفاعت سے مستفیض فرمائیں گے، ، ان خیالات کا اظہار ڈویژنل سیکرٹری جنرل جے یو پی ممتاز مذہبی سکالر علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اعوان آباد اٹک کینٹ نے موضع جسیاں، ماڑی، بولیانوال، سنجوال، صدر بازار، ڈھوک شرفا، بوڑا، جامعہ حقانیہ ہاشمیہ ملاں منصور، مرزا وغیرہ میں عید میلاد النبی کے مختلف جلوسوں اور اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ ابوطیب حقانی نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمات مصطفی کو اپنایا جائے، آج ہر گھر میں بے برکتی، نااتفاقی ، بے چینی، معاشرے میں افراتفری ہے،ہمارے زوال کا سبب اسلامی تعلیمات سے منہ پھیر کر اسلام کے منافی اقدامات سے لو لگانا ہے ، علامہ اقبال ؒ نے بھی بے زری کو مسلمان کے زوال کا سبب نہ بتایا بلکہ اسلام کے ساتھ مخلص نہ ہونے کو مسلمانوں کے زوال کا سبب بتایا تھا ۔