راولپنڈی- پیرودھائی مین لاری اڈہ،ٹیوٹا سٹینڈ کے اردگرد مبینہ طور پرغیر قانونی افغانیوں اور کابلیوں کی بھرمار

30

ایک ایک شخص نے کئی سرکاری دکانیں الاٹ کراکر دوسرے لوگوں کو غیرقانونی طور پر کرائے پر دی ہوئی ہیں

راولپنڈی(فلک نیوز )پیرودھائی مین لاری اڈہ،ٹیوٹا سٹینڈ کے اردگرد غیر قانونی افغانیوں اور کابلیوں کی بھرمار نے شہریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے، جن کی سرگرمیاں اور وہ خود انتہائی مشکوک ہیں،ٹیوٹا اسٹینڈ اور لاری اڈہ کے علاقوں میں ایک ایک شخص نے کئی سرکاری دکانیں الاٹ کراکر دوسرے لوگوں کو غیرقانونی طور پر کرائے پر دی ہوئی ہیں،جن کا شہریوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک ہے، یہ لوگ لڑائی جھگڑا، گالم گلوچ،فساد کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، جن میں اکثریت دونمبر شناختی کارڈ رکھنے والوں کابلیوں کی ہے،جسکی ایک مثال مین لاری اڈہ پر کام کرنے والے حسن خان نامی مکینک کی ہے جو لالہ کے نام سے مشہورہے جس کااصل شناختی کارڈ بلاک ہے اور وہ حسن نام کے دونمبر غیرقانونی شناختی کارڈ کا استعمال کر رہاہے، انتظامیہ کو چاہئے کہ ضلع میں امن و امان کی فضاقائم رکھنے کے لئے غیر قانونی شناختی کارڈ ہولڈرز اور مشکوک افراد کے خلاف فوری ایکشن لیں تاکہ شہری سکون کی زندگی گزار سکیں۔