ڈنمارک کے اندر ایک دہائی میں 48 فیصد مساجد کا اضافہ

19

تحقیقات کے مطابق گذشتہ ایک دہائی میں ڈنمارک کے اندر 48 فیصد مساجد کا اضافہ ہوا ہے۔ سال 20106 میں ڈنمارک میں مساجد کی تعداد 115 تھی جبکہ سال 2017ء تک یہ تعداد 170 تک پہنچ چکی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق آرحوص یونیورسٹی کے پروفیسر لینے کوہلی اور ملک لارسن نے کی ہے۔

تحقیقات کے مطابق مساجد میں اضافے کی وجہ بڑھتی ہوئی مسلمان آبادی ہے۔

ایک تخمینے کے مطابق مسلمان ڈنمارک کی کل آبادی کا 7 فیصد حصہ ہیں جو 5.7 ملین آبادی بنتی ہے۔