پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی نے اکتیس دسمبر کو مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

17

تونسہ شريف (فلک نیوز) صدر مشائخ عظام پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی نے اکتیس دسمبر کو مشائخ عظام کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
اکتیس تاریخ کی ڈیڈ لائن کے حتمی لائحہ عمل کے لیے پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں لائحہ عمل بنانے سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جائیگا۔
اہم مشاورتی اجلاس میں پیر حمید الدین سیالوی کے علاوہ چاروں صوبوں سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹری سمیت دیگر مشائخ عظام کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس کی صدارت پیر خواجہ عطا اللہ تونسوی کریں گے ۔